21 نومبر، 2022، 9:27 AM

پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب، چمن بارڈر آج کھل جائے گا

پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب، چمن بارڈر آج کھل جائے گا

چمن بارڈر 13 نومبر کو ایک حملے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ ایک ہفتہ قبل افغانستان سے آنے والے حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پاکستانی سیکیورٹی اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاک افغان چمن بارڈر باب دوستی آج سے دوبارہ کھل جائے گا جب کہ 7 روز سے جاری مذاکرات بالا آخر کامیاب ہوگئے۔

چمن بارڈر 13 نومبر کو ایک حملے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ ایک ہفتہ قبل افغانستان سے آنے والے حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پاکستانی سیکیورٹی اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر کے حکم پر بارڈر پیدل آمدورفت اور تجارت دونوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ مذاکرات میں بارڈر معاملات کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے مذاکرات میں دونوں ملکوں کے سول اور عسکری حکام شریک ہوئے۔ مذاکرات میں خواتین کیلئے بارڈر پر علیحدہ گذرگاہ بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

باب دوستی چمن پیدل آمدورفت کیلئے معمول کے مطابق صبح 8 سے شام 5 جبکہ بارڈر ٹریڈ کیلئے صبح 8 سے رات 8 تک کھلا رہے گا۔

News ID 1913276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha